بھمبر کی خبریں 28/6/2016

Press Confrance

Press Confrance

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر کی عدالے نے 9 سال قبل قتل ہونیوالے جواد صدیق کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا مرکزی ملزم انصر علی کو سزائے موت اور تین لاکھ جرمانہ جبکہ ملزمان شہباز اکرم اور اکرام سبحانی کو 5,5سا ل قید اورایک ایک لاکھ جر ما نہ تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج بھمبر کی عدا لت نے مشہو ر جواد صد یق قتل کیس کے مقد مے کا فیصلہ سنا دیا عدا لے نے قتل کے مر کزی ملز م انصر علی کو زیر دفعہ 302کے تحت سزائے موت اور تین لا کھ رو ہے جر ما نہ جبکہ 13/20 /65نا جا ئز اسلحہ کی 2سا ل قید جبکہ قتل میں شا مل ملز ما ن شہباز اکر م اور اکرام سبحا نی کو 5,5سال قید اور ایک ایک لا کھ رو پے جر ما نہ کی سزا سنا ئی ہے یا درہے کہ ملز ما ن نے9سا ل قبل 14اکتو بر 2007کو دھبکی میں جواد صدیق کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا قتل کے مقدمے کی سما عت ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سر دار منشا غو ث اور ضلع قاضی عبد الخا لق عتیق کی عد الت میں زیر سما عت تھا جس کا گزشتہ روز فیصلہ سنا دیا گیا ملز ما ن کی طر ف سے چوہدری سعید خا دم ایڈووکیٹ جبکہ استغاثہ کی طر ف سے چو ہدری امتیا ز تا ج ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ نے پیرو ی کی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیپلز پا رٹی کے نا مز د امیدوار اسمبلی را جہ امتیا زاحمد خا ن نے کہا کہ21جو لا ئی کا دن پیپلز پا رٹی کی کا میا بی کا دن ہو گا عوام تیر کے نشا ن پر مہر یں لگا کر استحصا لی اور خا ندانی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں بھمبر کے عوام تبد یلی کیلئے پیپلز پا رٹی کا سا تھ دیں لو گوں کے حقوق کا تحفظ کر نا میر ی ذمہ داری ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈھیر ی وٹا ں میں حا جی چو ہدری منظور حسین کی طر ف سے دئیے گئے افطا ر ڈنر کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ ایم ایل اے کو میں نے پنجڑی یونین کونسل میں مالی اور ووٹوں کی سپورٹس سے پنجیڑی سے لیڈ دلوائی لیکن اس نے گزشتہ پانچ سالوں میں میرٹ کی پامالی اقرباپروری اور میرے ووٹروں کا استحصال کیا ساڈھے چا ر سال تک ایم ایل اے اور کشمیر کونسل کے فنڈز ہڑ پ کیے اور اب ہر گائوں میں اپنے حواریوں کے ذریعے لوگوں کے ضمیر خریدنے میں مصروف عمل ہیں جب میں امیدوار کے طور پر سامنے آئے تو لوگ صبح و شام مجھے یہ کہتے تھے ابھی آپ دستبردار ہوجائے گے لیکن اب افوائیوںکو دم توڑ جانا چاہیے میں غریب اور مظلوم کی آواز بلند کرنے کے لیے نکلا ہوں مجھے ایڈجسٹ کرنے کی آفر آتی رہے لیکن میں نوکری نہیں کرنا چاہتا ہے یہا ں کچہری اور عدالتوں میں انصاف نہیں ہے میں 32 سال انگلینڈ میں رہا ہوں وہ لوگ غیر مسلم ہیں لیکن انہوں نے حضرت عمر فاروق کا نظام قائم کررکھا ہے وہ غریب بغیر روٹی کے نہیں سوتا اور میرٹ اور انصاف سب کے لیے برابر ہے لیکن یہاں نظام الٹ ہے میرٹ اور انصا ف سرعام بکتا ہے غریبوں کو انصاف اور میرٹ کی دادرسی کے لیے کوئی نہیں 40سال پہلے چوہدری طارق فاروق کو دیکھا جائے تو ان کے پاس کیا تھا لیکن آج بنگلے ، جائیدادیں سے بھر ے پڑے ہیں یہ اثاثہ جات کہا ں سے آئے ان کا کوئی کاروبار نہیں ہے یہ آپ غریب مظلوم لوگوں کے ٹیکس کے پیسے ہیں جس میں سے کچھ سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں تعمیر وترقی کے دعو یداروں کو بھمبر جاتلا ں سڑک نظر کیوں نہیں آتی ہے میں یہ نہیں کہتا کہ وو ٹ مجھے دو بلکہ ایسے شخص کو دو جو کرپشن سے پاک ، میرٹ پر یقین رکھتا ہے اور مظلوموں کی آواز میں آواز ملتا ہے یہ فیصلہ آپ کے ایمان و ضمیر کی آواز نے کرنا ہے قبل ازیں راجہ امتیاز احمد جب ڈھیری وٹاں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر چوہدری منظور حسین ، چوہدری اشرف، چوہدری شوکت علی، چوہدری نذر حسین ،چوہدری کبیر دھبکی، چوہدری وقاص ، چوہدری اقبال، چوہدری عبدالشکور، چوہدری حمائد، چوہدری واجد منیر، چوہدری بوٹا خان، چوہدری شہباز ، احسان اﷲ، چوہدری قربان حسین ،چوہدری شیر علی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی اور حلقہ بھمبر شہر سے آزادامیدوار اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ں حدیث رسول ۖ ہے کہ سودا بیچنے سے پہلے اس کے نقائص گاہک کو بتاؤ اس لیے پہلے بتارہاہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کیساتھ انصاف کرونگا عوامی وسائل انصاف کی بنیادوں پر تقسیم ہونگے روزگار فراہم کرنے میں میرٹ اورانصاف کو مخلوظ خاطر رکھا جائیگا عوامی رائے کا ہمیشہ احترام ہار جیت کا فیصلہ لوگوں کے پاس نہیں اللہ تعالیٰ کے پاس ہے میرا کام لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانا ہے وہ پوری محنت سے پہنچا رہا ہو ان خیالات کااظہار سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی اور حلقہ بھمبر شہر سے آزادامیدوار اسمبلی چوہدری انوار الحق نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ میںنے گزشتہ الیکشن ہارنے کے بعد جائزہ لیاتو اندازہ لگا یا کہ شاید مخلوق خدا کیساتھ انصاف کرنے میں کوئی کمی رہ گئی ہے اس لیے اس مرتبہ انتخابات سے پہلے متنبہ کررہاہوں کہ اگراللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو میرٹ اور انصاف سب سے بڑی ترجیح ہوگی تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو ہر شخص تک پہنچانے کی کوشش کیجائیگی مظلوم کاساتھ ہر حال میں دیا جا ئیگا اس کیلئے بڑے بڑے فرعون سے کیوں نہ ٹکرا نا پڑ جائے آج فریق مخالف اپنی بد اعمالیوں کے باعث کرکسی کے پاؤں پڑرہا ہے گھر کی عورتوںکو گھر گھر بھیج رہاہے لوگوں کے پاؤں میں چادریں ڈال رہاہے میں قطعاً ایسا نہیںکرونگا عزت اور غیرت سے ووٹ مانگتاہوں اگر آپ بھی اگلے 5سال عزت اور غیرت سے جینا چاہتے ہیں توعزت اور غیرت سے ووٹ دیںانشا ء اللہ چادر چاردیواری کا تحفظ پہلے بھی کیاہے آئندہ بھی کرتا رہوں گا حلقے اور شہر میں توازن محض میرے الیکشن لڑنے کی وجہ سے ہے ورنہ حلقہ اور بالخصوص شہر کے لوگ جانتے ہیں کہ اگر میں الیکشن لڑنا چھوڑدوں تو شہر کی عزت کا حشرنشر ہوجائے شہر کی ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کے تحفظ کی خاطر اور اپنی والدہ محترمہ کے حکم پر انتخابات میں حصہ لیتاہوں ہار جیت میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے میرا مشن ہر حال میںجاری رہتا ہے میراروز گار سیاست سے وابستہ نہیں ہے جبکہ فریق مخالف سیاست تھانے کچہری سے روزگار کماتاہے اس کا سارا خاندان لوگوں کی جیبیں کاٹتاہے سرکاری دفاتر سے بھتہ وصول کرتا ہے سیاست اس کی مجبوری ہے ورنہ اسکا روزگار بندہوجائے لیکن میں سیاست مخلوق خدا کی خدمت ،دین کی خدمت اور مخلوق خدا کیلئے انصاف کی فراہمی کی خاطر کرتا ہوں یہی میرا مشن ہے اور اسی مشن پرقائم رہ کر سیاست کرتا رہوں گا مخلوق خدا کی آواز ہر طرف فضا میں ایک پیغام دے رہی ہے اور یہی آواز خلق نقارہ خدا ہے انشاء اللہ کامیابی کاپورایقین ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) محکمہ برقیات و واپڈا کی اندھیر ی نگری ایریا سٹی ٹو ، سیرلہ ، ڈھیر ی وٹاں، سوکاسن ، گڑھا رحمن ، گڑھا کنجال میں سحری اور افطار کے وقت بجلی بند اور بریک ڈون بھی 7 گھنٹے ہونے لگا گرڈ اسٹیشن میں تعینات ملازمین جب جی چاہتا ہے بجلی بند کردیتے ہیں وزیراعظم پاکستان کا حکم کھو کھاتے ڈالتے ہوئے رمضان کے مہینہ میں سحری اور افطاری کے وقت بجلی بند نہیں ہوگی لیکن اس کے برعکس مذکورہ علاقوں میں یکم رمضان سے لیکر آج تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے روزداروں نے صحافیوں سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری زند گی کے سب سے مشکل روزے یہ ہیں جو سخت گرمی اور 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہ دن کو سکون اور نہ رات کو جس کی وجہ سے مسجدوں میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے گزشتہ حکومت سید یوسف رضا گیلانی نے ماہ رمضان میں بجلی بند نہ کرکے تاریخ رقم کی ہے لیکن موجودہ حکومت صرف اعلانات تک محدود ہے مذکورہ علاقوں نے چیئرمین واپڈ، سیکرٹری برقیات ، چیف انجنیر میرپور اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکور علاقوں کا نظام شیڈول کے مطابق بحال کیا جائے وگرنہ راستہ اقدام پر مجبور ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)را جہ مقصود احمد خا ن کی با نڈ ی بنڈا لہ میں دبنگ انٹر ی چو ہدری علی شان سو نی کے درجنوں حما یتیوں کو اپنے سا تھ ملا لیا را جپو ت بر ادری کی سر کر دہ سیاسی شخصیا ت نے چو ہدر ی علی شا ن سو نی کو چھوڑ کر مسلم لیگی امیدوار را جہ مقصود کی کنبے قبیلے سمیت غیر مشروط حما یت کا اعلا ن کر دیا تفصیلا ت کے مطا بق مسلم لیگ نو ن حلقہ سما ہنی کے امیدوار اسمبلی را جہ مقصو داحمد خا ن نے گزشتہ روز با نڈ ی بنڈالہ میں دبنگ انٹر ڈا لتے ہو ئے چو ہدری علی شا ن سو نی کے درجنوں حما یتیوں کو اپنے سا تھ شا مل کر لیا با نڈی بنڈالہ راجپو ت بر ادری کی سر کر دہ سیاسی شخصیا ت راجہ امداد علی خا ن ،راجہ سر دار علی خا ن ،را جہ غفور احمد،را جہ عصمت اللہ خا ن ،راجہ گفتار علی خا ن ،راجہ ذبیرخا ن ،را جہ سکندر خا ن ،راجہ پر ویز اختر ،را جہ عزیز احمد ،را جہ ظفر اقبا ل ،راجہ مشتاق احمد ،راجہ نثار اللہ خا ن ،راجہ احمد خا ن ،راجہ نجیب خا ن ،راجہ اجمیر خا ن سمیت دیگر نے اپنے خا ندانوں سمیت ا زاد امیدوار اسمبلی چو ہدری علی شا ن سونی کو چھوڑ کر مسلم لیگی امیدوار اسمبلی راجہ مقصود احمد خا ن کو غیر مشروط حما یت کااعلا ن کردیا اس موقع پر را جہ امداد علی نے افطا ر ڈنر کا بھی اہتمام کیا تھا جس سے خطا ب کرتے ہو ئے را جہ مقصود احمد خا ن نے کہا کہ حلقہ سما ہنی سے ظلم جبر اور کا لے کر توتوں کی سیاہ را ت جلد ختم ہو نیوا لی ہے سما ہنی کے اندر تعمیر وترقی اور بھا ئی چارے کا نیادور شروع ہو نیوا لا ہے سما ہنی کے عوام نے بہت محرو میا ں دیکھ لی ہیں اب انکی محرو میوں کا ازالہ کر نے کا وقت آگیا ہے اب کو ئی ما ئی کا لعل سما ہنی کے عوام کو انکے حقوق سے محرو م نہیں کر سکے گا سما ہنی میرا گھر ہے سما ہنی کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہوں انشا اللہ کا میا ب ہو کر نہ صرف سما ہنی کے عوامی مسائل کو حل کرو نگا اور گزشتہ 25سا لوں کی محرو میوں کا ازالہ بھی کرو نگا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)جماعت اسلامی حلقہ بھمبر کے امیر ڈاکٹرعبد الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا کی شکل میں حلقہ بھمبر کو تیسرا آپشن دے دیا ہے کہ عوام ہمیں ووٹ دیں ہم بھمبر کے عوام کی امانتوں کو بحفاظت انکی دہلیز پر پہنچائینگے۔ عوام کو اپنے مسائل کے لیے مزید 5 سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی ہم 5 سال بعد نوٹوں کے بریف کیس لے کر لوگوں کے ضمیر خریدنے آئیں گے۔ عوام اگر چاہتے ہیں کہ حلقہ کی تقدیر بدلے تو انہیں اسمبلی میں آزمائے ہوئے نمائندوں کی بجائے دیانتدار قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھمبر میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبد الرحمن نے کہا ہم نے اپنی مہم میں لوگوں کو باور کروایا ہے کہ بھمبر کے مسائل موروثی قیادت کی وجہ ہیں۔ جو نصف صدی سے باریاں لگانے کی سیاست کر رہے ہیں۔ ان کی سیاسی پارٹنر شپ کو جماعت اسلامی توڑے گی۔21جولائی کا سورج فرسودہ سیاست اور فرسودہ قیادت کو توڑنے کا دن ہوگاجب حلقہ بھمبر کے عوام نئے دور کا آغاز کرینگے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عطا الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برائی سے کمپرو مائز نہیں کیا جا سکتا اچھے اور باشعور لوگوں کو چھوٹی اور بڑی برائی کے چکروں سے نکل کر اچھے لوگوں کا ساتھ دینا ہو گا۔ تاکہ حلقہ بھمبر کے عوام کو سرکاری سکولوں کو تباہ کرنے والے مافیا سے نجات ملے۔ ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولتیں ملیں، پینے کے لیے صاف پانی میسر ہو۔ یہ سب کچھ اسی صورت ہو گا جب ایک ہی سوراخ سے ڈسے جانے کی عوام کو عادت ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی حلقہ بھمبر کے عوام کو دیانت دار قیادت کے انتخاب کے لیے راستی دکھا دیا ہے اور عوام کا شعور بیدار کیا ہے جس کی وجہ سے موروثی قیادت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر سید ذیشان ، خالد مرزا اور انسپکٹر چوہدری غلام رسول نے بھی خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں خوف ہراس کی فضا ، ملازمین سراپا احتجاج ، مریض ذیل خوار ہوگئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کی بدانتظامی ، گروپ بندی ، اختیارات کا ناجائز استعمال ، کرپشن کی کہانی زر زبان عام ہونے کے باوجود محکمہ صحت کاروائی کرنے سے گریزاں گزشتہ تین ماہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کرپشن ، بد انتظامی ، گروپ بندی اور اختیارات کا ناجائز استعمال عروج پر محکمہ اینٹی کرپشن اور احتساب بیورو میں درخواستیں دینے کے باوجود اور ڈپٹی کمشنر بھمبر نے انکوائری ڈی ایچ او سے انکوائر ی طلب کرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں انکوائری طلب ہوئے ایک ماہ سے زیاد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی رزلٹ نہ آیا گزشتہ ہفتوں سے ایک نئی کہانی نے جہنم لے لیا ہسپتال کا جنریٹر غائب ہونا ایک ممبہ بنا گیا تین چوکیدار معطل جبکہ زیر استعمال نا ئٹ ڈیوٹی پر تعینات الیکٹریشن جس کے زیر نگرانی تھا اس کے خلاف کاروائی سے گریزا ں حالانکہ زمہ داری اس پر عائد ہوتی ہے لیکن گروپ بندی کی وجہ سے اعلی احکام نے مظلوم اور غریب لوگوں پر ملبہ ڈال دیا اور گزشتہ تین روز سے چوکیدار تھاہ پولیس سٹی بھمبر میں گرفتار ہیں جبکہ زمہ داران آزاد ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ جنریٹر چور ی انکوائر ی آفیسر کو سب علم ہونے یا اس کا ملوث ہونے کا اندیشہ بھی پایا جاتا ہے جبکہ ملازمین چوکیداران نے اپنی درخواست میں موقف بیان کیا ہے کہ نائٹ وارڈ ماسٹر جنریٹر ٹراما سنٹر لے گیا اور وہاں سے غائب ہوگیا ہے لیکن زمہ داری الیکٹریشن کو کوئی معطل یا پوچھ گچھ تک نہیں کی جس سے ثابت ہوچکا ہے کہ الیکٹریشن کو اعلی حکام کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ ہسپتال خو ف ہراس
پھیلگئی قبل از یں گزشتہ تین ما ہ قبل ایک ملازمین نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے پر پٹائی کی گئی لیکن معاملہ کو دباء دیا دیا گیا انہوں نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہیلتھ ،ڈی جی ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے فوری نوٹس لے کر اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) محتر مہ سعید ہ آمنہ بہار نے اردو میں PHDمکمل کر لی PHDکی ڈگر ی حاصل کر کے محترمہ آمنہ بہار شعبہ سکو لز کی پہلی خا تو ن ہو نے کا اعزا ز حاصل کر لیا مو صوفہ شعبہ تعلیم سکو لز سے وا بستہ ہیں اور ایک نا مور ما ہر تعلیم کے طو ر پر مشہور ہیں موصوفہ کا تعلق بھی علمی گھرا نے سے ہے PHD کی ڈگر ی حا صل کر نے پر پرو فیسر رشید احمد قاسمی پر نسپل (ر) گو رنمنٹ پوسٹ کا لج بھمبر ،ممتاز مصنف پرو فیسر نذیر احمد تشنہ اور پر وفیسر فضل حسین مرزا نے ڈاکٹر آمنہ بہا ر کو PHDکی ڈگر ی حاصل کر نے پر لی مبا رکبا ددی ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ ڈا کٹر آمنہ بہار کو محکمہ تعلیم سکو لز کیلئے ایک سر ما یہ ثابت ہونگی اور اپنی علمی تحقیق سے نو جوان نسل کو صحیح خطو ط پر تر تیب دیں گی انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ ڈا کٹر آمنہ کو محکمہ تعلیم میں کسی مر کز ی حیثیت پر تعینا ت کیا جا ئے اور ا نکی علمی خد ما ت سے استعفادہ حا صل کریں۔۔