ملتان (جیوڈیسک) محمد پور گھوٹا کے علاقے میں عاشر نامی شخص نے زمین کے تنازعہ پر سگے بھائی خضر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ والدہ، بہن، چچا اور قریبی رشتے دار کو شدید خمی کر دیا۔ پولیس نے مقتول لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے کوئے موقع واردات سے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔