کابل (جیوڈیسک) حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے افغان حکومت پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے ان کو مطلع کیا ہے کہ جہاں تک امریکہ سے سکیورٹی معاہدے کا تعلق ہے وہ اسے ختم نہیں کر سکتے یعنی وہ یہ سرخ لکیر عبور کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔
افغان اخبار کو ایک انٹرویومیں گلبدین حکمت یار نے کہاکہ امریکہ کو افغانستان سے نکالے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ادھر حزب اسلامی کے بعض ذرائع کے مطابق افغان حکومت سے امن مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔