خیرپور ناتھن شاہ میں گونگے اور بہرے افراد کا مطالبات کے حق میں 13 ویں روز بہی احتجاجی مظاہرا

Protest

Protest

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں گونگے اور بہرے افراد آ ج 13ویں روز بہی سڑکوں پر ہیں۔مظاہرین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں کموینٹی سینٹر سے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرا کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر اٹھائے احتجاج مظاہرا کیا۔مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر ز تھے جن پر حق دو روزگار دو عید کراؤ اور انصاف کرو کے نعرے درج تھے۔اس موقعے پر مظاہرین نے شکوا کیا کہ انہیں ہر دور حکومت میں نذر انداز کیا گیا ہے۔

بیروزگاری اور بنیادی حقائق سے محروم ہونے کے باعث وہ فاکا کشی جیسی زندگی گذار نے پر مجبور ہیں۔گھر میں فاکا کشی کے باعث ذلت جیسی زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبا کیا کہ انہیں ماہانہ وظیفہ دے کر انہیں روزگار فراہم کیا جائے تا کہ وہ عید الفطر کے موقعے پر اپنے بچوں کے ساتھ خوشیاں باٹیں اور معاشرے میں سر اٹھا سکیں۔