رحیم یار خان: روٹری کلب پولیو سے معذور افراد اور مستحقین میں وہیل چیئرز تقسیم کریگا۔اس بات کا اظہارپاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ اور صدرکلب چوہدری ریاض احمد نے ہفتہ وار میٹنگ کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
میٹنگ میں روٹری سال (2016-17) کیلئے گورنگ باڈی کا انتخاب کیا گیا جس میں متفقہ طور پر سمیع احمد خان صدر،احمد اویس عارف سیکرٹری،امجد اقبال خان سینئر وائس پریذیڈنٹ،حافظ مدثر سہیل جائنٹ سیکرٹری اور جان محمد وارثی خزانچی منتخب کئے گئے۔نو منتخب صدر نے کہا روٹری ممبران کی انسانیت کی فلاح کیلئے خدمات قابل ستائش ہیںدنیا بھر میں 1.2ملین سے زائد لوگ اس کے ممبر ہیں لئکن اب بھی ہمیں فلاحی کاموں کیلئے لوگوں کی ضرورت ہے۔
امجد اقبال خان نے نیک، دردد ل اور جذبہ خدمت خلق رکھنے والے لوگوں کوروٹری کلب میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پرکلب ممبران خواجہ ارشاداحمد،سکندر علی چوہدری، مدثر سہیل،صوفی بشیر احمد،جان محمد وارثی،چوہدری ریاض احمد ،نومنتخب کلب پولیوچیئرپرسن میڈم ثمینہ اشرف،آفس سیکرٹری عمیر عزیز،ممتاز بیگ ،احمد اویس عارف،امجد اقبال خان ودیگر موجود تھے۔