لاہور (جیوڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ فلم بین اب بڑھکوں والی فلمیں نہیں بلکہ اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں فلمسازوں نے اپنی کوششیں شروع کر رکھی ہیں جس کے بڑے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
اگر ہمیں بھارت کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فلمیں بنانا ہوں گی جس میں اصلاح کے پہلو کے ساتھ طنزو مزاح بھی ضروری ہے۔
سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں کو بھی موقع ملنا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمیں اچھے سپر سٹار مل سکیں۔