ڈسٹرکٹ قصور میں جمعتہ الوداع کے موقع پرفول پروف سکیورٹی کا پلان ترتیب

DPO KASUR

DPO KASUR

قصور ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ قصور میں جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پرفول پروف سکیورٹی کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعتہ المبارک اور یوم القدس کے سلسلہ میں ضلعی پولیس نے پورے ڈسٹرکٹ میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کر کے مساجد اور اما م بارگاہوں پر نفری بڑھا کر فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے بتایا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت قصور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ 1ایس پی ،6 ڈی ایس پی ،26 انسپکٹر،97 سب انسپکٹر،155 اسسٹنٹ سب انسپکٹر،105 ہیڈ کانسٹیبل ،1008 کانسٹیبل کل 1398 پولیس افسران و ہلکاران جبکہ 248 پولیس قومی رضا کار بھی مساجد اور امام بارگاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں وہ اپنے اپنے علاقہ کی مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کریں گے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔