کراچی 29 جون 2016 (پ ر) جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ جس کی ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو اندھیروں سے روشنی کی طرف لا نے والی رات ہے۔ رمضان ہمیں ایثار و قربانی کا اور دوسروں کے دکھوں اور غموں کو بانٹنے کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے تحت سیکٹر 5Dمیں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا اور رمضان میں ہی27ویں شب کو اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان کی نعمت سے نوازا، ہمارے لئے ضروری ہے کہ اس مبارک میں ہم قرآن سے تعلق کو مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی خیر خواہی اسی میں ہے کہ قرآن کے نظام کو نافذ کیا جائے ۔آج عوام تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور حکمرانوں کی کرپشن نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے، مہنگائی اور بدامنی کی وجہ حکمرانوں کی نااہلی ہے، کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والابچہ بھی مقروض ہے۔ نظام مصطفی ۖکا نفاذ ہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مراعات یا فتہ طبقہ نے پاکستان پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ دیانت دار قیادت ہی پاکستان کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ # ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی 29 جون 2016 (پ ر) آخری عشرہ کے آغاز سے ہی مسلمانوں میں عبادت کا جوش و خروس عروج پر ہوتا ہے۔ اس کا مظاہرہ شہر میں ہونے والے دورہ ترجمہ قرآن بمع تراویح کی محافل ہیں جس میں لوگ اپنی فیملی کے ساتھ بری تعداد میں رات گئے تک شریک رہتے ہیں۔ قرآن مرکز ضلع وسطی کے تحت شادیانہ میرج ہال، کریم آباد ایف بی ایریا میں ہونے والی باترجمہ تراویح میں خصوصاً طاق راتوں میں معتمد اسلامی جمعیت طلبہ کراچی فصیح اللہ حسینی قیام الیل میں ایک سماں باندھ دیتے ہیں اور لوگ اشک بار آنکھوں سے اپنے رب کا قرب محسوس کرتے ہیں۔ گزشتہ دن دورہ ترجمہ قرآن پیش کرتے ہوئے ممتاز مدرس سید حسین احمد مدنی نے26 ویں پارے سورہ احقاف کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا ادب و احتران قرآنی تعلیمات کا اہم حصہ ہے کیونکہ اسلام ایک ایسا معاشرہ تخلیق کرنا چاہتا ہے جو امن اور خوشحالی کا ضامن ہے ایسا معاشرہ والدین کے ادب و احترام سے ہی ترتیب پاتا ہے اور ایک ایسے ہی معاشرے میں لوگ آزادانہ اپنے رب کی بندگی اور اطاعت کے راستپ پر چل سکتے ہیں جو انسانوں کا مقصد وجود ہے۔ آخر میں انہوں نے اپیل کی کے اس پاک ماحول کو اللہ کی رحمت جانتے ہوئے رمضان کے آخری گزرتے ہوئے ایام اپنی فیملی کے ساتھ دورہ ترجمہ قرآن و تراویح کے ساتھ گزاریں۔
کراچی 29 جون 2016 (پ ر) قرآن کے تقاضے پورے کر کے ہی مسلمان اس دنیا میں اپنا قائدانہ مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس II عائشہ منزل میں منعقدہ دورہ تفسیر کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمن نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پر ایمان کا جتنا زبان سے اقرار ہوگا اتنا ہی اس کا اظہار عمل سے ہوگا، اس قرآن پر تدبر اور تفکر سے ایک فرد نہ صرف اپنے رب کے ذکر میں مشغول ہوتا ہے بلکہ اس کے مثبت اثرات پورے معاشرے پر اثرات انداز ہوتے ہیں۔ دریں اثنا ناظمہ ضلع وسطی ثمینہ قمر نے خواتین شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف تلاوت قرآن سے ثمرات حاصل نہیں کئے جاسکتے بلکہ اس کے احکامات پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان اپنے مسائل کا صحیح طور پر حل پا سکتا ہے۔ ہماری اصلاح اور ہماری نسلوں کی تربیت اگر قرآن کے مطابق نہ ہوئی تو ہم ذلت و پستی کا شکار ہوں گے اور اجتماعی طور پر بھی ہمہ گیر منفی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ امت مسلمہ قرآن کو اپنی زندگی میں قائد کا مقام دے اور ہر معاملے میں اس کے فیصلے کو ترجیح دے کر ایک مضبوط اسلامی اجتماعیت تشکیل دے۔ آخر میں سابقہ ایم این اے و نگراں پارلیمانی امور عائشہ منور نے پُراثر مناجات کروائی۔ خواتین کی کثیر تعداد نے اجتماعی دعا میں شرکت کی۔اس موقع پر ناظمہ کراچی فرحانہ اورنگزیب اور نائب ناظمہ کراچی شمینہ عتیق بھی موجود تھی۔