کراچی (جیوڈیسک) امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کے لئے ابتک 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
حراست میں لئے گئے افراد سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ امجد صابری کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کر لی گئی ہیں۔
ایف آئی اے حکام سے امجد صابری کی سفری دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ ابتک کی تحقیقات میں امجد صابری کو دھمکی کا عنصر نہیں ملا ہے۔