کراچی : جمعیت علماء پاکستان ضلع ملیر کے سینئر نائب صدر مفتی احمد منیر قادری نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کو ختم کرنے والے ہر دور میں ناکام و نامراد رہے ہیں، اسلام کے دشمنوں نے کئی کئی دہائیوں تک اسلام کے خلاف سازش کی ہے اور جواباََ اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کی مدد کرتے ہوئے چند سالوں میں اس سازشوں کو ختم کرکے اسلام کے دشمنوں کو تہس نہس کردیا ہے۔
انجمن طلبہ اسلام شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام گلشن اکبر بخاری مسجد میں یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰ اور آزادی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان ضلع ملیر کے سینئر نائب صدر مفتی احمد منیر قادری نے کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم مذہب و سیاست اور طریقت کے اعلیٰ ترین درجوں پر فائض تھے، ولایت اور امامت کا حق ادا کرنے والے تھے۔
ان کے دور میں اسلامی تہذیب و ثقافت پڑوان چڑھی،انجمن طلبہ اسلام شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام گلشن اکبر بخاری مسجد میں یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰ اور آزادی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ فلسطین قبلہ اول اور جہاد کا مرکز ہے، فلسطین کو یہود و نصاریٰ سے آزاد کروانا ہر مسلمان پر واجب ہے، اسرائیل کی تباہی قریب ہے،مغربی تہذیب و ثقافت خود نہ خود ختم ہوتی جا رہی ہے اور اب کی تہذیب اور جنگل کی زندگی میں کوئی فرق باقی نہیں رہا ہے اور نہ حرام وحلال کی تمیز رہ گئی ہے۔
انجمن طلبہ اسلام شاہ فیصل ٹائون کی کانفرنس و دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے قاری عبدالرزاق نے کہا کہ اسلامی دور کی ہر مشکل کا حل حضرت علی شیر خدا کی فہم و فراست اور حکمت و دانشمندی اور ان کی سیرت مبارکہ میں موجود ہے۔ انہوںنے اسلا م کے سب سے مشکل وقت میں بہترین حکمت عملی سے خلافت کے داخلی و خارجی امور پر پہرہ دیا اور اسلامی خلافت کا دوام بخشا۔
انجمن طلبہ اسلام شاہ فیصل ٹائون کی کانفرنس و دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن سیف الاسلام نے کہا کہ مغربی استعمار ہمارے میڈیا کو اسلام کے خلاف استعمال کر رہا ہے مگر ہم عوامی نقطہ نظر کو اس کے خلاف تربیت دینگے، ہم عوام کی ذہنی سطح کو اس بلندی پر لائینگے جہاں وہ کسی بھی صورت مغرب کی سازش کا شکار نہیں ہو سکیں گے۔
اس کانفرنس سے انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی کے جوائنٹ سیکرٹر عمران مدنی، سید صہیب قادری، محمد خزیمہ، اور محمد بلال نے بھی خطاب کیا۔