کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حاجی عبدالمجید نیازی کے خلاف ڈیرے پر ہوائی فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز SHOکروڑ ملک ریاض کی مدعیت میں درج FIRمیں لکھا گیا کہ ڈیرہ حاجی عبدالمجید خان نیازی کے پاس سے گزرے تو اندر سے ہوائی فائرنگ کے ذریعے برسٹ چلانے کی آوازیں آرہیں تھی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر ایلیٹ فورس اور پولیس کو طلب کیا گیا اور انچارج ایلیٹ فورس محمد رفیع موقع پر پہنچ گیا پولیس نے زیر دفعہ11B 285/337H2کا مقدمہ درج کر لیاواضع رہے کہ دو ہفتے قبل بھی MPAعبدالمجید نیازی کے خلاف سب انسپکٹر گل محمد کو ڈیرے پر تشدد کا نشانہ بنانے شولڈر ،بیلٹ اُتارنے اور حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ اُن کے 12نام زد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا کچھ افراد نے قبل از گرفتاری ضمانت کرالی جبکہ کچھ افراد کی ضمانت خارج کردی گئی ۔
جبکہ MPAحاجی عبدالمجید نیازی کو گرفتار کرنے کے لئے سپیکر صوبائی اسمبلی سے اجازت لیے جانے کی اطلاعات ہیں جس پر DPOآفس سے ایک لیٹر بھجوایا گیا ہے ،MPAعبدالمجید نیازی نے اس سارے واقع کو انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا چونکہ اُن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چہیتے وزیر ملک احمد علی اولکھ کو شکست فاش دی جس پر انہیں انتقامی کاروائی کا نشانا بنایا جا رہا ہے MPAعبدالمجید نیازی نے لاہور پہنچ کر سپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنے خلاف ہونے والی کاروائی پر Dpoلیہ ڈی ایس پی و ایس ایچ او کروڑ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی جس میں لکھا کہ افسران مسلم لیگ ن کے اہم افراد کے کہنے پر اُن کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کر رہے ہیں درخواست پر سماعت عید کے بعد ہوگی ۔