نیو یار ک (جیوڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر داعش کے جنگجوو¿ں کے لیے واٹر بورڈنگ کے ذریعے تشدد کے طریقے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے یہ ’مجھے بہت پسند ہے‘۔نئے سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ٹرمپ پر اب بھی برتری حاصل ہے۔ 58 فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے ٹرمپ اچھے صدر نہیں ہونگے۔
ٹرمپ نے کہا ’ہمیں سفاکانہ اور پرتشدد طریقے سے لڑنا ہو گا۔کیونکہ جن کے ساتھ ہمارا واسطہ پڑا ہے وہ پرتشدد لوگ ہیں۔‘ انھوں نے ہجوم سے پوچھا ’آپ لوگوں کا واٹر بورڈنگ کے بارے میں کیا خیال ہے؟‘عوام نے تالیاں بجائیں۔
انھوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکی حکومت نے واٹر بورڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے ’لیکن دولت اسلامیہ سر قلم کر سکتی ہے، پنجروں میں لوگوں کو ڈوبا سکتی ہے اور جو چاہے کر سکتی ہے۔نئے سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ٹرمپ پر اب بھی برتری حاصل ہے۔ 58 فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے ٹرمپ اچھے صدر نہیں ہونگے۔