ہم دہشت گردی کے ہر اقدام کی مذمت کرتے ہیں، انٹرنیشنل میڈیا فورم

Iqbal Khokhar Tabassum

Iqbal Khokhar Tabassum

لاہور : انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم اور صدر اقبال کھوکھر نے ترکی کے شہر استنبول ایئرپورٹ پر ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کی ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکی میں حالیہ ہونے والی دہشت گردی سے عالمی برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ہم دہشت گردی کے ہراس اقدام کی مذمت کرتے ہیں جو دہشت گردی کے فروغ کا سبب ٹھہرے۔اس موقع پر بدرسرحدی،نائلہ نذیر،لالہ رشید،سعید احمدبھٹی،وحیدگل سمیت انٹرنیشنل میڈیافورم کے اندورن وبیرون ملک عہدیداران نے بھی پرزور مذمت کا اظہار کیا۔

انٹرنیشنل میڈیا فورم
مون مارکیٹ حمزہ ٹائون فیروزپورروڈ لاہور پاکستان
03004709102,03228077033