مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) غیر نمونہ، سرخ اور سبز نمبر پلیٹیں لگانے والے چار افراد گرفتار، لاڈو سپیکر پر گانے چلانے اور اشتہار تقسیم کرنے والے دو افراد گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت و ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے موٹر سائیکلوں پرسرخ، سبز اور غیر نمونہ نمبر پلیٹیں لگانے والے عابد، طالب بھٹی، علی رضا اور آصف کو موٹر سائیکلوں سمیت حراست میں لے لیا، جبکہ بابا مٹھوہ شاہ کے عرس پر لاڈو سپیکر پر آونچی آواز میں گانے چلانے پر وارث اور کیری ڈبہ پر سپیکر لگا کر اشتہار تقسیم کرنے والے جاوید اقبال کو کیری ڈبہ سمیت حراست میں لیکر الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بستی لارڈ خاں میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر دوسری بار جل گیا، پہلی بارواپڈا اہلکاروں کو 15ہزار روپے دوسری بار رشوت نہ دینے پر چار پانچ دن بعد لگانے کا وعدہ، لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کی طرف سے 200کے وی کا ٹرانسفامر لگانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بستی لارڈ خاں کا پانچ دن میں دوسری بار 100کے وی کا ٹرانسفارمر جل گیا پہلی بار جلنے پر واپڈا اہلکاروں کو 15ہزار روپے دئیے گئے جس پر اسی دن رات کو ٹرانسفارمر لگا دیا گیا، جبکہ دوسری بار جلنے پر دوبارہ رشوت طلب کی گئی، اہل علاقہ کے انکار پر واپڈا اہلکاروں نے کہا کہ چار یا پانچ دن تک ٹرانسفارمر لگا دیا جائے گا، اہل علاقہ نصیر احمد خاں، حاجی عزیز دین سابقہ جزل کونسلر، حاجی ایاض، چوہدری نور احمد خاں سابقہ نائب ناظم، ماسٹر حمید خاںکے مطابق ہمارے علاقہ میں لوڈ زیادہ ہے جس کی وجہ سے ایک سال میں دس بار ٹرانسفارمر جل جاتا ہے، اور اکثر ولٹیج بھی کم رہتے ہیں، ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بستی لارڈ خاں میں 200کے وی ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے تاکہ آئے روز کی پریشانی سے نجات مل سکے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126