کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں پوما کا تیسرا بچہ بھی دنیا سے رخصت ہو گیا۔ ڈائریکٹر چڑیا گھر فہیم خان نے ڈاکٹر عامر اسماعیل، ڈپٹی ڈائریکٹر عابدی رئیس اور اسسٹنٹ فرید کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو سمری ارسال کردی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں 30اپریل 2016ء کو بنگال ٹائیگر کے مرنے کے ساتھ اسی دن پوما کے یہاں 3بچوں اضافہ ہوا تھا اور اس کی دیکھ بھال کی موثر اندار میں کی جارہی تھی لیکن یکے بعد دیگرے دو بچے دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق پوما کا بچہ اپنے کیچ سے دوسرے پوما کے کیچ میں داخل ہوگیا تھا جہاں میل پوما نے اسکو ہلا ک کردیا جبکہ ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر نے واضح ہدایتوں کے باجود فرائض سے غفلت برتنے پر ڈاکٹر عامر اسماعیل ،عابدہ رئیس اور فرید کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور ریکوری کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو فوری طور پر سمری روانہ کردی ہے ۔۔۔۔۔۔۔