شاستری اور گنگولی کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے: راجیو شکلا

Shastri

Shastri

نئی دہلی (جیوڈیسک) چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا بھارت کے سابق کپتانوں روی شاستری اور ساروگنگولی کے درمیان صلح کرانے کے لیے انٹری مار لی ان کا کہنا ہےکہ دونوں سابق کرکٹرز کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ۔

بھارت کے سابق کپتانوں روی شاستری اور ساروگنگولی کے درمیان ہونے والی لفظی جنگ پر چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا معاملہ رفع دفع کرانے میدان میں کود ہی پڑے ۔ راجیو شکلا نے معاملہ ٹھنڈا کرانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ٹوئیٹ کر ڈالی کہ دونوں سابق کرکٹرز کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ۔

انہوں نے ساتھ ہی ساتھ روی شاستری اور سارو گنگولی کی بھارتی کرکٹ کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔ دہلی کرکٹ ایڈوائزری پینل سے غیر حاضر ہونے پر شاستری نے گنگولی پرتنقید کی تھی جس پر گنگولی نے شاستری کے بیان پر کہا کہ وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔