بدین (عمران عباس) ملک بھر کی طرح فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے بدین میں بھی جمعتہ الوداع پر شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں اسرائیل اور امریکا کے خلاف سخت نعریبازی بھی کی گئی۔
فلسطین میں مسلمانوںپر اسرائیل کی جانب سے ہونے والے مظالم کے خلاف ملک بھر کی طرح بدین میں بھی شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری سید نادر علی شاہ ،خواجہ جماعت کے صدر شجاعت علی خواجہ ، خطیب مسجد زین العباد مولانا عابد علی نجفی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
بعد زان علماءاکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جو خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے وہاں پر چھوٹے اور معصوم بچوں کو یتیم کیا جارہا ہے، ان کے خلاف آج یہ ریلی نکالی گئی ہے یہ ریلی جمعتہ الوداع پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیئے نکالی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کے دہشت گردوں کو بتادینے چاہتے ہیں کہ ہم فلسطین مسلمانوں کے ساتھ ہیںاورمقتب اہل بیت کے پیروکار ہمیشہ سے ظلم و جبر کے خلاف رہے ہیں ، آج بھی جہاں کسی پر ظلم ہوتا ہے، یا کوئی ناانصافی ہوتی ہے یا پھر جہاں پر انسانیت یا پھر مسلمانوں کا قتل ہوتا ہے وہا ں پر سب سے پہلے اہل تشیع ہی آواز اٹھاتی ہے۔
ریلی میں شریک لوگوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں سے چھنے گئے حقوق ان کو واپس کیئے جائے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر سے یہودیوں کا قبضہ ختم کیا جائے اور بیگناہ مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔