ڈرون حملوں میں 64 سے 116 عام شہری ہلاک ہوئے، اوباما انتظامیہ

Drones

Drones

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کی حکومت کے دوران ہونے والے ڈرون حملوں میں اب تک 64 سے 116 عام شہری اور تقریباً پچیس سو جنگجو مارے گئے ہیں ۔

اوباما انتظامیہ نے 2009 سے 2015 کے درمیان پاکستان ، یمن اور صومالیہ میں امریکی حملوں میں مارے جانے والے افراد کی تعداد جاری کی ہے ۔

امریکا کے محکمہ ڈائریکٹوریٹ نیشنل انٹیلیجنس کے مطابق تینوں ممالک میں کیے جانے والے 473 ڈرون حملوں میں تقریباً 2500 شدت پسند ہلاک ہوئے
جبکہ 64 سے 116 عام شہری ڈرون حملوں کا نشانہ بنے ۔ ادھر غیر سرکاری اداروں کے مطابق ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 200 سے ایک ہزار کے درمیان ہے ۔

امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار میں افغانستان، عراق اور شام کو شامل نہیں کیا گیا ۔