مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں بگڑے ہوئے رئیس زادوں نے گلی میں آنے سے منع کرنے پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد اورغیر انسانی سلوک کی انتہا کر دی ۔ دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں کے رہائشی احسن علی نے گرمانی خاندان کے بگڑے ہوئے رئیس زادوں حمزہ وغیرہ کو گلی میں آکر شور شرابہ کرنے سے منع کیا تو وہ روزہ دار نوجوان احسن کو اس کے گھر سے اٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے گئے اور اس کے کان پکڑوا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔
منہ میں جوتا ڈال کر معافی مانگنے پر مجبور کیا ، اس غیر انسانی سلوک سے رئیس زادوں کا دل نہ بھرا تو نوجوان کی ویڈیو بنا کر پورے علاقے میں پھیلا دی جس کی خبر دنیا نیوز پر نشر ہوئی تو ڈی پی او مظفر گڑھ نے فوری کارروائی کا حکم دیا ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔