قصور (بیورورپورٹ)عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کرنے والے پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں اور جرات اور شجاعت کی مثال ہیں اور ایسے افسروں اور اہلکاروں حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا ایس پی انویسٹی گیشن قصور ملک مشتاق اعوان نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے آفس میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تما م افسران و اہلکاران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنا سب کچھ نچھاور کردینے سے بھی گریز نہ کریں گے ۔تقریب میں ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل ،ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن انسپکٹر ملک طارق محمود ،ایس ایچ او گنڈاسنگھ والا طارق بشیر چیمہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر قصور انسپکٹر محمد یونس کو خطرناک مجرمان اشتہاریو ں کی گرفتاری ، کرائم فائٹنگ اور دیگر جرائم میں ملوث خطرناک ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانے کیلئے اعلیٰ کارکردگی کے مظاہرہ کرنے پر نقد انعاما ت اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔
تصویرساتھ ہے ْقصور(بیورورپورٹ) یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام افطار ڈنرکا اہتمام ، ڈی پی او ،قائمقام ڈی سی او و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرسمیت صحافیوں ، وکلاء اور ضلعی افسران کی بھرپور شرکت، تفصیلات کے مطابق صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ، جنرل سیکرٹری حاجی محمداحمدچوہدری کے زیراہتمام سالانہ افطار ڈنرکااہتمام الفضل ہوٹل اینڈریسٹورنٹ باربی کیو فوڈسٹریٹ میں کیاگیا ، پروقار اور انتہائی سادہ تقریب میں ڈی پی او سیدعلی ناصر رضوی ،قائمقام ڈی سی او و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمدشاہد، ڈی او انفارمیشن چوہدری عبدالواحد ، ڈی او فارسٹ مختاررضاء ، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزاعارف رشید ، ای ٹی او ایکسائز ملک محمداسلم ،چےئرمین پریس کلب محمداشرف واہلہ، سنےئرنائب صدر محمدشفیق سہجریاء ،بابا عبدالرحمن، افتخارسلطانی، ملک عارف علی ، عمیرعلی انصاری ، محمدنواز کریمی،ریٹائرڈ ایریامینجر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی ایس ایس ہاشمی، سنےئرقانون دان شفیق شیرسمیت دیگر شہری بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدعلی ناصر رضوی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اللہ کی رحمتیں مسلمانوں کامقدر بنتی ہیں ، پریس اور صحافی ملکر ہرمشکل کامقابلہ کرسکتے ہیں ،ضلع قصور میں امن قائم کرنے میں کامیابی آپکے تعاون سے ممکن ہوئی ہے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمدشاہدنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحافی برادری کی گائیڈ لائن سے مثبت کام کررہی ہے اور ہرشہری کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کام مشن ہے ،آخر میں صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ، جنرل سیکرٹری حاجی محمداحمدچوہدری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
قصور (بیورورپورٹ) ڈی سی او قصور /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس عمارہ خان کے زیر صدارت ڈی پی ایس سکول کا پری بجٹ اجلاس گزشتہ روز ڈی پی ایس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ڈی او سی عبدالسلام عارف ، پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ، ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ‘پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج فار بوائز پروفیسر سرفراز احمد معین ،ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا اور ممبرز بورڈ آف گورنر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈی پی ایس سکول و بلھے شاہ ڈگری کالج کے آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر کہا کہ ڈی پی ایس سکول قصور کا شمار ملک بھر کے اعلیٰ ترین سکولوں میں ہوگا اور ضلعی حکومت اس مقصد کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیگی ۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹیچرز کی ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کریں تا کہ وہ جدید دور کی تعلیمی ضروریات کو باآسانی سرانجام دے سکیں ۔ آئندہ بجٹ اجلاس 15جولائی کو ہوگا۔
قصور(بیورورپورٹ)نہروں میں نہانے پردفعہ 144نافذ ، تفصیلات کیمطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدعلی ناصر رضوی کی درخواست پر ضلع بھر کی حدود میں واقع تمام نہروں پر شہریوں کے نہانے اور تیراکی کرنے پرمکمل پابندی نافذ کردی ہے ، اب نہانے والے نوجوان بچوں اور شہریوں کو خلاف ورزی کی صورت میں جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ، شہریوں نے اس اقدام پر انتظامیہ کوخیراج تحسین پیش کیا ہے ۔
تصویرساتھ ہے قصور(بیورورپورٹ)قصورکے شہری کااعزاز ٹی دی سی پی کالج لاہور میں پنجاب بھسر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔قصورکے کے شہریوں کاخراج تحسین اس سے قصورشہرکانام روشن ہواہے۔ تفصیلات کے مطابق پکاقلعہ کے رہائشی وقاص علی ولدلیاقت علی نے ٹی ڈی سی پی کالج لاہورسے پنجاب بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔جس پر قصورشہرکی سماجی ،فلاحی تنظیموں امن ویلفیئر سوسائٹی اپنافورم رجسٹرڈقصور کے علاوہ دیگر شہرکی تنظیموں نے ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔ وقاص نے صحافیوں کوبتایاکہ میں ملک کانام روشن کرناچاہتاہوں ۔میرا آنیوالا کل انشاء اللہ روشن ہوگا اوریہ میرے والدین کی دعاؤں کانتیجہ ہے آج میں انہی کی وجہ سے کامیاب ہواہوں۔
قصور(بیورورپورٹ)ماہ رمضان کے مقدس مہینے مین دکانداروں نے سبزی اورپھلوں کوآگ لگادی ۔افسران کے دورے بھی کام نہ کرسکے۔ دکاندار گلی محلوں میں من مرضی سے سبزیاں اورپھل فروخت کررہے ہیں ۔حالانکہ تمام سرکاری افسران دفاترکے کام چھوڑکر رمضان بازاروں میں بیٹھے ہیں مگر رمضان بازار میں غیرمعیاری اورناقص چیزیں فروخت ہورہی ہیں۔شہریوں سجاداحمد ،شیخ محمد یوسف،چوہدری محمدعلی ،چوہدری شبیراحمد، مہرمحمدعاشق ودیگر نے بتایاکہ یہ سب فوٹوسیشن کیلئے کیاجارہاہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
قصور (بیورورپورٹ) شدیدگرمی، نوجوانوں نے نہروں کا رخ کر لیا ،کئی نوجوان ڈوب کر جان بحق، والدین پر غشی کے دورے، ایک نوجوان کی نعش نہ مل سکی ،والدین نے نہر پر دن گزارنے شروع کر دیئے ،ہرآنکھ میں آنسو مصطفی آباد نہر میں بھی شہریوں کا رش لگ گیا نوجوان چھلانگیں لگانے لگے رمضان کے مہینے میں روزہ خوروں نے بھی نہروں پر ڈیر ے ڈال لیئے حکومت کی طرف سے نہروں پر نہانے پر فوری پابندی لگائی جائے تفصیلات کے مطابق گرمیوں کاموسم جب بھی آتا ہے دو سے چار نوجوان بی آر بی نہر میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی والدین ان کو منع کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے اب تک چار سے پانچ نوجوان نہروں کی نظر ہوکر نظروں سے اوجھل ہوچکے ہیں گذشتہ روز بھی نوجوان جمال پتواں کے قریب ڈوب گیا جس کی نعش تاحال نہیں مل سکی اور والدین کیمپ لگا کر نہر پر بیٹھے ہیں مگر اس حادثہ کے بعدبھی نوجوان دیدہ دلیری سے یہ عمل کرنے میں مصروف ہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اگر پابندی لگائی گئی ہے تو موثر اقدام نہیں کئے جاتے اس کے باوجود نوجوان نہر پر کیسے پہنچ جاتے ہیں شہریوں امین رامے ،لیاقت علی انصاری ،صاحبزادہ پیر لیاقت علی قادری ،حافظ عاصم ،بابا شیر رحمانی ،جہانز یب خان ،جابر حسین خان نے ضلعی انتطامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جب ضلعی انتظامیہ سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ پابندی تو عائد کی جاچکی ہے اور فل ایکشن لیا جارہا ہے ۔
قصور (بیورورپورٹ)پولیس چوکی سبزیمنڈی کے شیرجوان بدمعاش بن گئے، لوٹ مار کابازار گرم، تفصیلات کیمطابق تھانہ بی ڈویثرن کی پولیس چوکی سبزیمنڈی کے پولیس اہلکار سرکاری ڈیوٹی کی بجائے لوٹ مار میں مصروف ہوگئے، انچارج چوکی غنی مئیو ،عاشق ، خضرحیات ، بھٹی تھانیدار نے ناکے لگاکر شریف شہریوں پرخدائی زمین تنگ کردی اور شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے ، مقامی اخبار کے آفس میں اسسٹنٹ مرزانسیم بیگ کو ناکہ پرروک کررشوت طلب کی نادینے پر اسکے کپڑے پھاڑ ڈالے، اور مارپیٹ کی انتہاء کردی ، مرزانسیم بیگ نے پولیس کے اس رویہ پر ڈی پی او سیدعلی ناصر رضوی کے دفتر کے سامنے خودسوزی کرنے کا اعلان کردیا ہے اور پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن سے پیٹرول حاصل کرنے کیلئے رابطہ کرلیا ہے ، شہریوں نے انصاف کامطالبہ کیا ہے ۔
قصور (بیورورپورٹ)مقامی صحافی رحمت علی طاہر کی والدہ انتقال کرگئیں ، تفصیلات کیمطابق مقامی صحافی رحمت علی طاہر و پریس کلب کے رکن کی والدہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ میں سینکڑوں شہریوں اورعزیزواقارب نے شرکت کی ، مرحومہ کو بھسرپوہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے ،رسم قل آج ہوگی ، پریس کلب کے ساتھیوں نے رحمت علی طاہر سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔