قاہرہ (جیوڈیسک) القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے اپنے ایک تازہ ویڈیو پیغام میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بوسٹن میراتھن پر بم حملے کے ملزم جوہر زرنائف یا دیگر مسلمان قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا تو امریکا کو سنگین ترین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
زرنائف کو گزشتہ برس چوبیس جون کو زہریلے انجکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔ 2013 میں بوسٹن میں کیے جانے والے بم حملے میں تین افراد ہلاک اور دو سو ساٹھ سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔