کھیل کے ہر شعبے میں شہر کراچی کے نوجوانوں نے اپنا لوہا منوایا ہے، روبینہ آصف

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر کراچی روبینہ آصف نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان شہر میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر صحت مند معاشرے کے قیام کے ساتھ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد اور کھلاڑیوں سے تعاون اور سرپرستی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں کھیل کے ہر شعبے میں شہر کراچی کے نوجوانوں نے اپنا لوہا منوایا ہے اور انشا اللہ نوجوانوں کی بہتر تربیت اور تعاون کے ذریعے اس میں مزید نکھا ر لاکر کراچی کا نام دنیا میں روشن کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیر اہتمام کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ پہلا کمشنر کراچی رمضان المبارک سائیکل ریس کی تقسیم انعامات کے حوالے سے کمشنر آفس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سائیکل ریس کے فاتح ضلع کورنگی کے کاشف بشیر ،رنر ضلع جنوبی کے نعیم بلوچ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع جنوبی کے ہی میانداد بلوچ کو ٹرافی اور نقد انعامات پیش کئے گئے اس موقع پر ٹیکنیکل آفیشل اور ریس میں شریک کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب شیخ ،سائیکل ریس کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان ،باران بلوچ ،نذر بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کراچی روبینہ آصف نے سائیکل ریس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلا یا کہ کراچی انتظامیہ کھیل کے فروغ کے لئے اسپورٹس آرگنائزر ز سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنا کر شہر کراچی میں صحت مند سرگرمیوں کو پران چڑھا ئے گی۔

اس موقع پر ریس کے آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے ریس کے انعقاد میں تعاون اور اسے اسپانسر کرنے پر کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو یقین دلا یا کہ امن بذریعے کھیل کے حوالے سے ہمارا تعاون انتظامیہ کو ہمیشہ ھاصل رہے گا اس موقع پر حاجی غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد کو 14اگست کو یوم آزاد ی گولڈ میڈل ایوارڈ دیا جائیگا انہوں نے کہاکہ 30جولائی 2016ء کو نائٹ سائیکل ریس منعقد کیا جائیگا ۔جبکہ 14اگست کو یوم آزادی سائیکل ریس کا شایان شان انعقاد ہوگا۔