اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے ملاقات کی اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن اسلام آباد میں دو روزہ دورے پر موجود ہیں ، رچرڈ اولسن نے دفترخارجہ میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت افغانستان سے پاکستان کے تعلقات اور بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے بات کی گئی۔ ملاقات میں خطے میں قیام امن اور افغانستان امن عمل کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ رچرڈ اولسن وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے۔