لندن (جیوڈیسک) ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں نواک جاکووچ کا سامنا سیم کیورے سے ہوا۔ امریکی کھلاڑی نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیت کر نواک جاکووچ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی۔
دوسرے سیٹ میں بھی سیم کیورے کا پلڑا بھاری رہا اور چھ ایک سے کامیابی سمیٹی۔ نواک جاکووچ نے کم بیک کرتے ہوئے تیسرا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔
چوتھے سیٹ کا فیصلہ بھی ٹائی بریکر پر ہوا۔ سیم کیورے نے سات چھ سے کامیابی سیمٹ کر دفاعی چیمپئن نواک جاکووچ کو ومبلڈن اوپن سے باہر کر دیا۔