لاہور (جیوڈیسک) او ایس ڈی بنائے گئے پولیس افسران کو مؤقف سنانے کے لیے سات دن کی مہلت دے دی گئی۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر نے مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے حکم پر جاری کیا گیا۔
دنیا نیوز نے جاری ہونے والے مراسلے کی کاپی حاصل کر لی۔ مراسلے کے مطابق پولیس افسران کو عدالتوں کے بجائے متعلقہ افسران سے فوری رجوع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
آئی جی نے متعلقہ افسران کو سات روز کے اندر متاثرہ افسران کی شنوائی کر کے فیصلہ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ آؤٹ آف ٹرن پروموشنز کے معاملے پر 85 افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔