کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن، فردوس اتحاد کے زیر اہتمام کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مورخہ 30 جولائی 2016ء بروز ہفتہ نائٹ سائیکل ریس منعقد کیا جائیگا۔ نائٹ سائیکل ریس کا آغاز کمشنر آفس کراچی سے شروع ہو کر اسٹار گیٹ ائر پورٹ شاہراہ فیصل تک اور وہاں سے شاہراہ فیصل سے ہوتے ہوئے مہران ہوٹل پر اختتام پذیر ہو گا۔
ریس کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری باران بلوچ کو ریس کا آرگنائزنگ سیکریٹری اور سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیف کوچ نذر بلوچ کو چیف ٹیکنیکل آفیسر مقررہ کیا ہے۔
جبکہ بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد کو نائٹ سائیکل ریس کا کوارڈینٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ریس میں حصہ لینے کے خواہشمند سائیکلسٹ اپنی شرکت کی تصدیق کے لئے ریس کے آرگنائزنگ سیکریٹر ی باران بلوچ سے 25جولائی 2016ء تک رابطہ کریں۔