اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نے چترال میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا چترال میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار ، انتظامیہ کو متاثرہ افراد کی فوری مدد کرنے کی ہدایت ، صورتحال سے باخبر رکھنے کا بھی حکم دیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے چترال میں سیلاب سے 30 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک پیغام میں وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔
وزیر اعظم نےاین ڈی ایم اے اور دیگر وفاقی امدادی اداوں کو ہدایت کی کہ وہ ادارے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات مزید تیز کریں ، سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان کو صورتحال سے باخبر بھی رکھا جائے۔