پیرمحل (نامہ نگار) پولیس اور حساس اداروں کا چک نمبر 700/42 گ ب شورکورٹ کینٹ رفیقی ائیر بیس میں سرچ آپریشن تین عدد بارہ بور رپیٹر ، 65 عدد کارتوس زندہ 52 مردہ ایک 8 MM اور پانچ گولیاں بر آمد تفصیل کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کا چک نمبر 700/42 گ ب میں سرچ آپریشن آپریشن کے دوران مشتبہ افراد ہارون مسیح ولد شریف مسیح کے گھر سے دو رپیٹر بارہ بور ، خوشی محمد ولد محمد طفیل کے گھر کارتوس اور رپیٹر12بور عاشق حسین ولد حاجی حق نواز نوناری کے گھر سے ایک عدد ریفل 8 ایم ایم مع دو عدد میگزین اور چار عدد گولیاں بر آمد کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی۔
پیرمحل (نامہ نگار) اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلامی تعلیمات پر عمل ہوا ہونا ہر مسلمان پر فرض ہے اسی میں اسی میں ہماری نجات اور بقاء ہے محبت رسولۖ کے رشتے سے وابستگی ہی مومن کی اصل متاع اور جز ایمان ہے غلامان مصطفی نے جذبی عشق رسول ۖسے لبریز ہوکر ہر باطل قوت کا مقابلہ کیا قوم کے مسائل کا اور ملک کی بقاء صرف اور صرف نظام مصطفی ۖ میں مضمر ہے آج بدقسمتی سے مسلمانوں نے اﷲ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی بجائے اغیار کی رسوم و رواج پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہارالحاج حافظ مولانا مفتی محمد عبداللہ چشتی عالمی خطیب ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاآج بیشتر مسلم ممالک میں فحاشی’ عریانیت ہے۔ اسلامی کلچر بری طرح مسخ ہو رہا ہے ۔ ہر طرف مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے ۔جہاں بھی طاغوت اور سامراجی قوتیں ہیں وہ مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کرنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ فلسطین ‘ افغانستان ‘ عراق ‘ بوسینا کشمیر و دیگر مسلمان ممالک طاغوت سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں تو مسلمانوں کو سرعام قتل کیا جارہا ہے مائوں بہنوں بیٹیوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں اقوام متحدہ جسے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے تھا وہ ہمیشہ سے جانبدار کا مظاہرہ کرتا چلا آرہا ہے وہ مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم ہونے کے باوجود وہ خاموشی تماشائی بنا بیٹھا ہے ہم جب تک اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے متحد نہیں ہونگے ہم فلاح نہیں پائیں گے نہ ہی سلامتی کا خیال سوچ سکیں گے ضرورت اس امر کی ہے ہمیں تمام اختلافات کو ختم کرکے آپس کے محبت بھائی چارہ ‘ اخوت اور رواداری کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دے اور آگ اور خون کے سمندر پار کرکے حاصل کیا۔اس لئے ضروری ہے کہ ہمیں اسلامی تعلیم کو عام کرنا چاہئے جذبی عشق رسول ۖسے لبریز ہوکر ہر باطل قوت کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ مسلمانوں کا قتل عام رک سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 10افراد زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر665/6 گ ب میں زمین پر قبضہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں نسیم بی بی دخترمحمدا شرف،محمدیٰسین ولد محمداشرف، محمد اشرف ولد بھلا ، ندیم اصغر ولد محمد اصغر زخمی ہوگئے چک نمبر 676/17 گ ب میں تسلیم بی بی دختر محمد چراغ کو سرفراز ولد ہمایوںنے تشددکرکے زخمی کرڈالا موضع رجب کاٹھیہ کے رہائشی محمد اشرف ولد محمدبش کو موٹرسائیکل چھینتے ہوئے مزاحمت پر تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر741گ ب کے رہائشی ندیم ولد عمردراز کو عمران شاہ وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا حارث آباد میں ڈنڈوں سوٹوںکے آزادانہ تصادم میں لطیف ولد سرور ، شریف ولد سعید ، محمد وقاص ولد محمد شریف زخمی ہوگئے زخمیوں کو سو ل ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر ، کا ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، حافظ محمد نجیب اسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ تحصیل پیرمحل کے یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ،کونسلرز ، میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کونسلرز سے خطاب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی طرف سے جلد اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے جمہوریت مضبوط ہوگی ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبرنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا پیغام پڑھ کر سنایا تفصیل کے مطابق تحصیل کونسل ہال پیرمحل میں منعقدہ پروقار تقریب جس میں ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، حافظ محمد نجیب اسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر کے ہمراہ تحصیل پیرمحل کے یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ،کونسلرز ، میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کونسلرز سے خطاب کیا جس میں چوہدری اسدالرحمن ایم این اے نے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونیو الے نمائندگان کو جلد سے جلد اختیارا ت دینے سے ایم این اے اورایم پی اے کی ذمہ داری کم ہوگی عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر نے کہا کہ کونسلر ہمارے ساتھ تعاون کریں کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو ہمیں اطلاع کریں ہم فوری کاروائی کریں گے کرایہ داران پر کڑی نظر رکھیں آپ کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر نے کہا پنجاب حکومت بغیر کسی تاخیر کے مقامی حکومتوں کے اداروں کو مکمل طور پر فعال بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بناناچاہتے ہیں عیدا لفطر کے بعد تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر اپنے اپنے دفاتر میں جاکرعوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام شروع کریں یونین کونسلوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈ جاری کیے جائیں گے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں منتخب نمائندوں کو جلد سے جلد اختیارات سونپے جانے کا عندیہ دیا حافظ محمد نجیب اسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ، طارق محمود کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل چوہدری خالد سردار ، ریاض الحق ، بھی موجود تھے چوہدری محمد اسلم نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) عیدالفطر پر ہنگامی حالات کے پیش نظر ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ۔ میاں فراز منیرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے عید الفطر کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ریسکیو 1122نے عید کی ڈیوٹیوں کو حتمی شکل دے کر ڈیوٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔ موجودہ ہنگامی حالات کے پیش نظر ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیںہیں اور تمام سٹاف کا ایمرجنسی عید روسٹر ترتیب دے دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نماز عید کے دوران عید گاہ اور جامع مساجد کے باہر ریسکیو 1122 کی 10پوسٹس قائم کی جائیں گی جس کی علاوہ ایک ریسکیو وہیکل، 3 ایمبولینسز اور 3 فائر وہیکلز بھی ہمہ وقت موجود رہیں گی۔اس سلسلے میں انسپیکشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو کہ سٹاف اور انکی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرخود کریں گے ۔ریسکیو کنٹرول روم سٹاف کو بھی چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کسی بھی کوتاہی کی صورت میں آفیسر یا سٹاف کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال نہ ملنے پر 046-9201113-14-15 پر رابط کر سکتے ہیں۔