وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی رین ایمرجنسی اور نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے متحرک

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی : صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی رین ایمرجنسی اور نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے متحرک ہوگئی۔

ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کے باوجود ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں عملہ نما زعید الفطر کے حوالے سے عیدگاہوں ،نما ز عید کی اجتماع گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ متوقع برسات کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں میں مصروف رہا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے ہفتہ وار تعطیل کے ساتھ عید الفطر کی تعطیلات ختم کرکے شکایتی مراکز کو 24گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ عید لفطر اور متوقع بارش کے دوران عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔

ضلع کورنگی کی حدود میں قائم عید گاہوں ،نماز عید کی اجتماع گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت تمام تر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات بہتر بنا نے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو نے میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو اور سپرٹینڈنگ انجینئر غلام سرور چاچڑ کے ہمراہ ضلع کورنگی شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے رین ایمرجنسی انتظامات کے ساتھ نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے عید گاہوں پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کی جانب سے رین ایمرجنسی اور عید الفطر کے ھوالے سے انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ،ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ متوقع برسات کے پیش نظر عید الفطر کی تعطیلات میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فوری فراہمی کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیں۔

اس حوالے سے برساتی نالوں کی صفائی کے ھوالے سے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور نماز عید سے قبل عید گاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے۔