ماسکو (جیوڈیسک) روس کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر فن لینڈ نے نیٹو میں شمولیت اختیار کی تو روسی اپنے فوجی دستے اس کی سرحد کے قریب تعینات کر دے گا۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فن لینڈ کے صدر ساولی نینیسٹو کی موسم گرما کی رہائشگاہ پر ان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ہلسنکی کو نیٹو میں شمولیت کے نتائج کی بابت سخت تنبیہ کی۔
انھوں نے کہا کہ ماسکو نیٹو میں شمولیت کے لئے ہلسنکی کے فیصلے کا احترام کرتا ہے لیکن اگر ہلسنکی نے نیٹو میں شمولیت اخیتار کی تو روس اپنے فوجی فن لینڈ کی سرحد پر تعینات کر دے گا۔روس کے صدر نے کہا کہ ہم نے اپنے فوجی سرحد سے 1 ہزار 5 سو کلو میٹر پیچھے ہٹالئے ہیں۔
انھوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہلسنکی نے نیٹو میں شمولیت اختیار کی تو روسی فوجی اپنی جگہ پر رہیں گے۔