تہران (جیوڈیسک) ایرانی بحریہ کے جوانوں نے آبنائے باب المندب میں سفر کرنے والے تیل بردار جہاز پر بحری قزاقوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق 12 کشتیوں میں سوار بحری قزاقوں کے ایک گروہ نے آبنائے باب المندب میں ایران کے ایک تیل بردار بحری جہاز کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم ایرانی بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے 3 گھنٹے کے بعد بحری قزاقوں کے اس گروپ نے ایک بار پھر ایران کے تیل بردار جہاز پر حملہ کیا تاہم ایرانی بحریہ کے جوانوں نے اسے بھی ناکام بنا دیا۔