لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کرپشن لوٹ مار کیخلاف اکیلے تحریک کیلئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔
گزشتہ روز اعتزاز احسن کے بیان پر اپنے ردعمل میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اپنی تنظیمی امور کے باعث تحریک کا حصہ نہ بھی بنی تو تحریک انصاف اتنی بڑی جماعت ضرور ہے کہ یہ اکیلے تحریک چلا سکے۔
پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا عید کے بعد کرپشن اور ملکی دولت واپس لانے کیلئے تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا۔
پنجاب میں پارلیمان کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے مکمل کر لئے ہیں عید کے فوری بعد اے پی سی بلائیں گے۔