بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جب بھی عوام نے موقع دیا آپ کے حقوق کا مقدمہ پوری جرات کیساتھ لڑا چاہے وہ اسمبلی کا فورم ہو میڈیا کا فورم ہو یا وفاقی حکومت کیساتھ مذکرات کا فورم ہوآج اگر آپ عزت کیساتھ ووٹ دیکر منتخب کرینگے تو پانچ سال آپکے حقوق کی پوری عزت واحترام اور جرات و غیرت کیساتھ حفاظت کرونگا ووٹ عزت سے لونگا سیاست عزت غیرت کی خاطر کرتاہوں فریق مخالف کیطرح لوگوں کے پاؤں نہیں پکڑ رہا لوگوںکے چرنوں میں پگڑیاں اور پرنے نہیں پھینک رہا۔
لوگوں کے گھروںمیں اپنی گھر کی عورتیں نہیں بھیج رہا ایسی گھٹیاسیاست صرف اور صرف فریق مخالف کا طرہ امتیاز ہے ایسی سیاست کو بھمبر میں صرف فریق مخالف طارق فاروق نے بھی رواج دیا ہے ان خیالات کااظہار امیدوار اسمبلی چوہدری انوار الحق نے سوکاسن ،گڑھا کنجال،چہلہ ،سلام اور پتھورانی کے مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ آزادحکومت اور ریاست کا غریب عوام کامقدمہ وفاقی حکومت ،وفاقی وزراء اور وفاقی بیوروکریسی کے سامنے پوری جرات کیساتھ پیش کیا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی نمائندگی وفاق کے سامنے صرف اور صرف آپ لوگوں کے اس نمائندے نے کی پوری جرات کیساتھ منگاڈیم کی رائلٹی واٹر پورز چارجز اور آزادکشمیر کے غریب عوام کے حقوق کی بات کی اگر وفاق ہمارا حق دے دے تو آزادکشمیر مثالی ریاست بن سکتی ہے لیکن وفاق حق پوری جرات سے لیاجاسکتا ہے۔
محض خوشآمدی سیاست سے نہیں وفاقی وزراء کے سامنے گداگری کرکے ریاست کے غریب عوام کا حق نہیں لیا جا سکتا جو شخص وزیر امور کشمیر اور بیرون ممالک محنت مزدوری کرنے والے اور رزق حلال کمانے والے سمندر پار اوورسیز بھائیوں سے گداگری کرکے رقوم لیتے ہوں وہ حقوق کی بات نہیں کرسکتا وہ خوشآمد اور گداگری ہی کر سکتا ہے اس لیے اگر آپ لوگ عزت اور غیرت کیساتھ حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں تو21جولائی کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں آپ فیصلہ کریں کہ آپکا نمائندہ عزت اور جرات کیساتھ حقوق دلانے والا ہو یا بدنام زمانہ گداگر فیصلہ آپکا ہے اور آپکے دلوںکی نرمی اور آواز خلق فیصلے کو واضح کررہی ہے انشاء اللہ فتح حق و سچ کی ہو گی۔