کراچی (جیوڈیسک) منگھو پیر کے علاقے پختون آباد میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی لی اور پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کا کہنا ہے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد یاسین عرف انگلی کٹا سے ہینڈ گرنیڈ اور چار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یاسین اور اسکے ساتھیوں نے عید الفطر پر شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔
گرفتار ملزم دہشت گرد کاروائیوں سمیت سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ کوثر ٹاؤن سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔
انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں ایل ایم جی، آر پی جی اور ایچ ایم جیز شامل ہیں۔