کابل (جیوڈیسک) امریکی پارلیمانی وفد پاکستان کا دورہ مکمل کرکے کابل پہنچ گیا۔ وفد میں شامل سنیٹرز نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی افواج کی تعداد میں کمی نہ کی جائے ایسا کرنے کی صورت میں افغانستان میں انتشار پھیل سکتا ہے۔
وفد کے رکن سنیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ اوباما کو عراق کے تجربے سے سبق سیکھنا چاہئے، 5 ہزار فوجی افغانستان میں قیام امن کے لئے ناکافی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے 2017ء تک افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد کم کر کے 5 ہزار تک لانے کا اعلان کر رکھا ہے۔