کراچی : شاہ فیصل زون میں رین ایمرجنسی اور نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کے زیر نگرانی ہنگامی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں۔
برساتی نالوں کی صفائی سمیت تمام چاکنگ پوائنٹس کھولنے کے ساتھ نماز عید الفطر کے انتظامات کے حوالے سے عید گاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں سمیت عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے علاوہ واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے سیوریج سسٹم کی درستگی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں انجام دیا جارہا ہے۔
میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی ولی محمد بلوچ کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے رین ایمرجنسی اور نماز عید کے حوالے سے عید گاہوں پر جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اسلم پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے تمام محکموں کے افسران و ملازمین سے کہاکہ نماز عید کے حوالے سے عیدگاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کے ھوالے سے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیکر مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
عید گاہوں پر نماز عید کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جار ی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ولی محمد بلوچ نے کہاکہ متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے اور دوران برسات عوام کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نما زعید الفطر کے حوالے سے عید گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی اس سلسلے میں عیدگاہوں کمیٹیوں اور مساجد کمیٹیوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انتظامات کئے جائیں۔