خیرپور ناتھن شاہ : نواحی گاؤں مصری چانڈیو میں مسلحہ افراد نے گھر میں گھس پولیس اہلکار عبدالرحمان چانڈیو کے بھائی 32 سالہ نوجوان علی مراد چانڈیو پر گولیاں برسا دیں۔ گولیاں لگنے سے نوجوان جانبحق ہو گیا۔ واقعے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔
قتل کی واردات کے بعد گھر میں قہرام بپا ہوگیا۔دوسر ی طرف مقتول کی ماں اور بھائیوں نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔نوجوان کو بیگناہ مارا گیا ہے۔ انصاف فراہم کیا جائے۔ادھر مقتول کے بڑے بھائی عبدالرحمان چانڈیو نے بتایا کہ میں پولیس اہلکار ہوں۔
جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرنے پر میرے بھائی کو قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار ہونے کے باوجود بھی پولیس افسران قاتلوں کو گرفتار نہیں کر پائی۔انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ ہائے کورٹ، آئے جی سندھ اور ایس ایس پی دادو سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ نوجوا ن علی مراد چانڈیو کی طرف سے پولیس کی مخبری کرنے پر پیس آیا۔