کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ امن کیلئے ہماری مدد کریں۔ کراچی شہر میں دو قوتیں ہیں ایک امن کے ساتھ اور ایک امن کے خلاف۔ ہماری جنگ امن کے خلاف قوتوں سے ہے۔
شہر کی مختلف مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جہاں کرائم زیادہ ہیں وہاں پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔ سٹریٹ کرائم پر پولیس کے ساتھ مل کر ہاٹ سپاٹ کی نشاندھی کی ہے۔
سٹریٹ کرائم پر کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔ عوام کی بھی مشکوک حرکت یا شخص کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں کراچی کے شہری کھل کر عید منائیں۔
شاپنگ کریں، محافظ موجود ہیں۔ امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی دونوں کیسز میں ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔