ارکان پارلیمنٹ کی مراعات میں اضافے کے تعین کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس 12 جولائی کو طلب

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے تعین کیلئے قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے پارلیمانی امور کا اجلاس 12 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے سبکدوش ارکان کی جانب سے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے بغیر پیشگی لی جانیوالی اضافی تنخواہوں و مراعات سے متعلق حکومتی بل 2016ء پر بھی غور کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ارکان کمیٹی کو بل کی غرض و غایت سے آگاہ کریں گے۔