ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سربراہ شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہم عرض پاک میں اتحاد امت کے داعی نہیں بلکہ اتحاد وحدت کے بانیان ہیں ،صدیوں سے جاری مراسم عزاداری با مجالس عزاکے خلاف صوبہ پنجاب،صوبہ خیبر پختون خوامیں درج ہونے ولای غیر آئینی، غیر قانونی ، بلا جواز ، اور بے بنیاد ایف آئی آرزواپس لی جائیں،عزاداری جو شہری حقوق کا مسلہ ہے پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے، حکومت کوئٹہ تفتان کے راستے جانے والے زائرین کوبے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرے،سفر زیارت کے راستہ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے، حکومت زائرین کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں خادم معصومہ قم سید ناصر عباس نقوی انقلابی کے والدین کی برسی کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ کسی مذہب کی توہین ہمارا شیوہ نہیں،ہمارا مشن امت واحدہ کے قرآنی تصور کو عملی جامعہ پہنانا ہے،ہم وطن عزیز میں اتحاد امہ کے بانی ہیں،اور چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے،ملک عزیز میں نفرتوں کا ابھار کر باہم دست و گریبان کرنے کی سازش کی گئی جسے ہم نے امت واحدہ کے تصور سے ناکام بنایا اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھیںگے،اسی جذبے کو ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کو اپنانا ہوگا کیونکہ کسی بھی معاشرے کی اساس رودار ی ، برداشت اور باہمی احترام ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کو 20 فیصد مالی امداد خمس سے دی جاتی ہے۔ ہمارے ہاں مرجعیت کا مربوط نظام قائم ہے جس کے تحت نظام چلتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ عزاداری جو بنیادی حقوق اور شہری آزادی کا مسلہ ہے اس پر کسی قسم کی قدغن قبول نہیں کی جائے گی،زائرین سنگین مسائل سے دوچار ہیں انکی مشکلات دور کر کے انھیں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔