کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بوہرا برادری آج عید الفطر منا رہی ہے ۔ شہر کی مختلف مساجد میں نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ ملک بھر بوہرا برادری آج عید الفطر منا رہی ہے۔
کراچی میں نماز عید کے اجتماعات آدم مسجد نزد سٹی کورٹ ، طاہری مسجد صدر ، شبیر آباد سوسائٹی ، حیدری نارتھ ناظم آباد اور سولجر بازار کی مساجد میں ہوئے جن میں بچوں ، بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عید کے خطبے میں ملک میں امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ خطبے کے بعد بوہری برادری کے افراد ایک دوسرے سے عید ملے اور عید کی مبارک باد دی۔