ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چاند رات اور عید کے روز پولیس کی جانب سے ٹیکسلا واہ کینٹ کے لئے فل پروف سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا، تمام حساس مقامت پر سادہ اور پولیس وردی میں پولیس تعینات کی جائے گی۔
واہ کینٹ ٹیسکال کی دو سو بیس مساجد اور بارہ امام بار گاہوں میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا،حساس اداروں کے اہلکار سیکورٹی کی نگرانی کرتے رہیں گے،ڈی ایس پی ساجد گوندل کے مطابق تمام مساجد کے باہر، شاپنگ سنٹروں ، اور پبلک مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،جبکہ چاند رات کو شہر بھر میں پولیس کی پٹرولنگ بد دستور جاری رہے گی۔
شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا مربوط نظام ہوگا ،اور پولیس کی جانب سے خصوصی ناکے لگائے جائیں گے،بالخصوص چاند رات اور عید کے روز بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی ،ادہر لوکہ ایڈمنسٹرین کی جانب سے بھی شہر میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا اور پولیس کو کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنیء کے لئے ہر طرح سے ہائی الرٹ کیا گیا ہے،سول پارچات میں ملبو س پولیس اہلکار مارکیٹوں میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام سے دے رہے ہیں۔