لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی بیماری کے نازک مسئلے کو بھی مخالفین نے سیاسی رنگ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیماری پر سیاست کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی صحت یابی پر خدائے بزرگ و برتر کے شکر گزار ہیں اور ان سیاسی رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام سمجھتے ہیں کہ قدرت نے پاکستان کی ترقی کے لئے نواز شریف سے ابھی بہت سےکام لینے ہیں۔