بیجنگ (جیوڈیسک) چین اورتائیوان میں بارش ، لینڈ سلائیڈنگ اور سمندی طوفان نے تباہی مچادی ۔ مختلف حادثات میں چھتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
چین کے شمال مغربی علاقے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 35 افراد ہلاک ہوگئے ۔ طوفانی بارش ، ہوا اور سیلاب سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ۔ پہاڑی سلسلے Kunlun کے گاؤں کا باہر کی دنیا سے رابطہ کٹ گیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں گھر دب گئے ۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ادھر سمندری طوفان نیپارتک نے مشرقی تائیوان نے تباہی مچا دی ۔ ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ، بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ، پانچ سو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور چھیاسٹھ زخمی ہوئے ہیں ۔ دو ہزار نو میں بھی جنوبی تائیوان میں سمندری طوفان سے سات سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔