لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیوٹن برانچ برطانیہ کی جانب سے لیوٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر و میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ لیوٹن کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجا ذبیر اقبال کیانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی شاہد زمان چوہدری تھے دیگر مہمانوں میںچوہدری ایوب کونسلر لیوٹن ، راجا نثار، ماسٹر صغیر ، راجا آصف ، راجا شبیر ایڈووکیٹ ، راجا توصیف کیانی ، سردار نفیس ، راجا رفیق ، راجا مشتاق ، راجا عاطف ، راجا اعجاز، عمران عزیز، اعجاز بٹ ، راجا نوید ، جمیل مرزا، ظہور بٹ ، راجا خالد ، راجا شاہنواز، راجا ظاہر و دیگر نے شرکت کی۔
پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ مہمان خصوصی شاہد زمان چوہدری جو کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دیرینہ ساتھیوں میں سے تھے نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا جس پر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر برطانیہ صدر زبیر اقبال کیانی ، کونسلرچوہدری ایوب ، راجا آصف و دیگر نے شاہد زمان چوہدری کا پارٹی میں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔
ذبیر اقبال کیانی ، کونسلرایوب چوہدری اور راجا آصف نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ شاہد زمان چوہدری کی سیاسی زندگی سے ہم بخوبی واقف ہیںوہ ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ان کے نانا میر زمان افسر مال کا سرہوٹہ نمبر ٢ کی انتہائی اہم سیاسی و سماجی شخصیات میں ہوتا ہے۔ اور ان کے ماموں چوہدری عبدلقیوم کمشنر محکمہ مال مال میرپور کا بھی سماجی و سیاسی حلقوں میں اہم ناموں شمار ہوتا ہے۔
شاہد زمان چوہدری نے حق بات پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کیا پیپلز پارٹی میں بھی انہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ہم ان کا تہہ دل سے مشکور ہیں اور ان کو پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں دل کی اتھا گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور پیپلز پارٹی کے اتنے سینئر رہنما کا پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونا ہی ہمارے لئے فتح کی نوید ہے۔
مہمان خصوصی شاہد زمان چوہدری نے کہا اپنی ساری زندگی پیپلز پارٹی کے لئے صرف کر دی لیکن دور حاضر کی حکومت نے تو عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا کرپشن نے ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے میرٹ کی پامالی جس قدر اس دور حکومت میں ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی کوئی بھی باشعور سیاسی کارکن موجودہ حکومت کے ساتھ ایک منٹ بھی چل سکتا۔
اس لئے میں نے یہ فیصلہ اپنے اور اپنی عوام کے بہتر مستقبل کے لئے کیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر ذبیر اقبال کیانی نے میرے ساتھ کافی ٹائم صرف کیا اور میں نے اس تمام دور حکومت میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مثبت پالیسیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا پیپلز پارٹی نے نا صرف ان کے بلکہ عوام کے جذبات کو بھی مجروع کیا۔
میں آپ آج اس سٹیج کی وساطت سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ مجھے زبیر اقبال کیانی کی قیادت میں سرہوٹہ میں راجا نثار کی بھرپورسپورٹ میں شانہ بشانہ پائیں گے ۔ میراآج اس سٹیج پر کھڑا ہونا زبیر اقبال کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ان کی سیاسی خدمات اور انتھک محنت کے ہی سبب ہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ ن نا قابل تسخیر قوت بنتی جا رہی ہے جسکا میں برملا اقرار کرتا ہوں۔