جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور اپنی خدمات سے عوام کو مستفید کرتے رہیں گے اس ضمن میں شہریو ں کابھی فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں۔
یہ بات انہوںنے ریسکیو1122کے ضلعی دفتر میںریسکیوٹیم کی عید الفطرپر دو روزہ کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتائی ۔انہوںنے بتایا کہ عید کے پہلے دو یوم کے دوران 928 کالزموصول ہوئیں جن میں 188 ایمرجنسی جبکہ 740 دیگر کالیں تھیں۔
ریسکیو 1122نے 188 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیاجن مین 71روڈ ایکسیڈنٹ اور 92میڈیکل جبکہ 17متفرق 02 آگ لگنے کے واقعات 01کرائم کالز اور 05بلڈنگ منہدم ہونے کے واقعات شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو روز میں 47 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا ددی گئی اور44 1مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور اس دوران 02 افراد مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار گئے۔