لاہور (ایچ ایم مہر سے) عبدالستار ایدھی مرحوم ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے ان خیالات کا اظہار محمد زبیر شرفی صدر PMLNلیبرونگ اوورسیز کویت نے لیبر ھاؤس جلیب الشیوخ کویت میں عبد الستار ایدھی کی وفات کے بعد کرتے ہوے کہا ایسے محترم ومعتبر انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
ہمارے لیے ان کی مکمل زندگی مشعل راہ ہے ان کی عظیم شخصیت کے احترام میں کہنے کے لیے الفاظ بہت کم ہیں عبدالستار ایدھی مرحوم سماجی اور فلاحی کاموں میں ایک بہت بڑی قد آور شخصیت کے مالک تھے ان پر اللہ تعالٰی کا خاص کرم تھا اللہ تعالٰی اس عظیم ممعار کے درجات بلند کرکے جنت الفردوس میں اعلٰی و عرفہ مقام عطا کرے آمین۔
اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن) کویت کے مرکزی صدر میاں محمد ارشد نے کہا ہمارے ملک کا بہت بڑا نقصان ہو گیا ہے ایک عظیم بزرگ ہم سے جدا ہوگئے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میرا ذاتی فیملی کا سربرا ہم سے بچھڑ گیا ج پوری قوم غم میں ہے ہم کبھی بھی اس عظیم انسان کو بھول نہیں پائیں گے۔
چیئرمین حاجی منور حسین، سنیئرناب صدر ملک محمد حیات،سیکرٹری جنرل ثاقب حسنین،پاکستان مسلم لیگ (ن)کویت ،PMLNیوتھ ونگ کویت کے چیف آرگنائزر محمد عمران نے عبدالستار ایدھی مرحوم کے انتقال پر رنج غم کا اظہار کرتے ہوے انہیں موجودہ دو صدیوں کا مسیحا قرار دیتے ہوے اُن کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلندکریں اور ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیںاور اہلِخانہ کو صبروجمیل عطاء فرمائے آمین۔۔
نائب صدر جی ایم راہی، ،میڈیا انچارج میاں عرفان، آصف باجوہ،PMLNیوتھ ونگ گلف کے میڈیا کواڈینیٹرندیم اکبر،کے علاوہ کویت میں مقیم،برکت علی،سہیل انجم بٹ،محمد ریاض دیوان،شبیر بٹ ،ادبی تنظیم انجمنِ فکر و فن کویت کے صدر صفدر علی صفدر، سیکرٹری جنرل بدرسیماب ،پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ کویت کے سنیئر نائب صدر خلیل ابراھیم، نائب صدر ملا طارق ،سیکرٹری جنرل محمد سلیم غلام نبی،نائب صدرحافظ محمد گلزار ، سیکرٹری اطلاعات ونشریات مرزااحسان بیگ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات سید عرفان حسین نقوی ،آفس سیکرٹری فہد سلیم ،مجلس عاملہ کے ارکان ظفر اقبال ظفر،حافظ اعجاز احمد،چوہدری آفتاب،ارشدبٹ،ملک منیر احمد،عرفان علی،حلقہ احمدی صدر فاخرعلی ،حلقہ منقف کے صدر آصف چوہدری، نائب صدر چوہدری جاسم،حلقہ جلیب الشیوخ کے صدر سھیل یعقوب،نے عبدالستار ایدھی مرحوم کی وفات پر رنج غم کا اظہار کرتے ہوے مشترکہ بیان میں کہا ہم سب آج بہت دکھی ہیں۔
آج دکھی انسانوں کی خدمت کرنے والا ہم سے بچھڑ گیا ہمارے عظیم بابا کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلندکرے اور ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیںاور اہلِخانہ کو صبروجمیل عطاء فرمائے آمین۔