عبدالستار ایدھی خدمتِ انسانیت میں یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں ایدھی صاحب سراپا خدمت ِانسانیت تھے۔ قاضی نورالاسلام شمس

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت کے رہنما ءوسماجی رُکن قاضی نور الاسلام شمس اسد احمد مجددی محمد اعظم عظیم اعظم زاہد لودھی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں عالمی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی خدمتِ اِنسانیت میں یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اِس میں شک نہیں کہ ایدھی صاحب سراپا خدمتِ انسانیت تھے اِن کے انتقال سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا ایک مخلص اور عظیم سماجی رہنماسے محروم ہو گئی ہے جن کا خلاءصدیوں تک محسوس کیا جائے گا۔

جاری کردہ،
محمدحارث اکبر
03222777698