کراچی (جیوڈیسک) دکھی انسانیت کے مسیحا اور معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی کی وفات پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے درد مند افراد غمگین دکھائی دیتے ہیں اور ٹوئٹر پر ایدھی صاحب کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسانیت کے مسیحا کی وفات پر اظہار افسوس کے ساتھ انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور سلام ایدھی کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔
ایازستی نے ایدھی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ترین غریب آرمی ہم سے جدا ہوگیا۔
ڈاکٹر باریا بخاری کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب وہ واحد شخص تھے جن کی اولاد نہیں تھی، مگر وہ لاکھوں لاوارث بچوں کے شفیق باپ تھا۔
شہزاد وارث نے عظیم باکسر محمد علی کا قول لکھا ہے کہ دوسروں کی خدمت آپ کا زمین پر رہنے کا معاوضہ ہے۔
ریبیلین کے نام سے موجود ایک صارف نے 8 جولائی کو ایدھی صاحب کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔