فوجیان (جیوڈیسک) چینی صوبہ فوجیان میں سمندری طوفان “نیپارتک ” نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں سے درجنوں گھر تباہ ہو گئے۔ سمندری طوفان “نیپارتک ” نے تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد چین کا رخ کرلیا۔
صوبہ فوجیان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیلاب اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درجنوں گھر تباہ ہو گئے۔
پانی میں ڈوبی سڑکوں میں ٹریفک کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ ریسکیو اہلکار پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
مقامی محکمہ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ فوجیان میں سمندری طوفان کی وجہ سے آج شام تک لینڈ سلائڈنگ کا امکان ہے ۔